سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے افغان ہم منصب امیر خان متقی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا۔
انہوں نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے کشیدگی کو کم کرنے کے لیے جاری کوششوں پر بھی بات چیت کی۔








