Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

6 سالہ بچی کی گردن تن سے جدا کرنے والی سوتیلی ماں کا سر قلم

 دمام۔۔۔ مقامی حکام نے اپنے شوہر کی 6 سالہ بیٹی کی گردن تن سے جدا کرکے ہلاک کرنے والی سوتیلی ماں کا پیر کو الاحساءمیں سرقلم کردیا۔ وزارت داخلہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی خاتون عیدہ بنت شامان بن بنیہ الرشیدی نے اپنے سعودی خاوند کی چھ سالہ بیٹی ریم الرشیدی کو دھار دار آلے سے گردن تن سے جدا کرکے قتل کردیا تھا۔ عیدہ اپنی سوتیلی بیٹی کو اسکول سے دھوکہ دے کر گھر لے آئی تھی۔ اسکول والوں نے جان پہچان کی بنیاد پر بچی کو اس کے حوالے کردیا تھا۔ عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر عیدہ کو موت کی سزا سنا دی تھی۔ جسے پیر کو الاحساءمیں نافذ کردیا گیا۔ 
 

شیئر: