Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پرو لیگ: الاتحاد نے النصر کلب کو دو ایک سے ہرا دیا

جدہ کی کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی کے الینما سٹیڈیم میں گزشتہ روز کھیلے گئے سعودی پرو لیگ (روشن سعودی لیگ) کے پانچویں ہفتے کے میچ میں الاتحاد نے مہمان ٹیم النصر کو 1-2 سے شکست دے دی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق الاتحاد کی جانب سے جورج الینیکھینا نے چوتھے منٹ میں ہی گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی اور پھر 22 ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے اس برتری کو دوگنا کر دیا۔
النصر کے اینجلو گیبریئل نے 36 ویں منٹ میں ایک گول کر کے خسارہ کم کیا۔
اس فتح کے ساتھ الاتحاد 11 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ النصر کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر برقرار ہے۔

 

شیئر: