Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل پر تنقید، الہان کو مہنگی پڑ گئی

ریاض ۔۔۔ امریکی ایوان نمائندگان کی نومنتخب رکن الہان عمر نے اسرائیل نوازتنظیم پر تنقید کرکے کانگریس کے ارکان کو دو گروپوں میں تقسیم کردیا۔الہان عمر نے اسرائیل نواز امریکی لابی ”ایباک “کے کردار پر سوال اٹھائے تھے۔ امریکی کانگریس کے ارکان نے انکی تنقید کو سامی دشمنی کا نام دیدیا۔اسرائیل نواز ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان 2گروپوں میں تقسیم ہوگئے۔ الہان نے گرین بیلٹ کے ٹویٹ کا اعادہ کیا تھا جس میں تحریر تھا ”حیرت انگیز بات ہے کہ امریکی سیاستدان اپنے وقت کا غیر معمولی حصہ ایک غیر ملکی ریاست کے دفاع میں صرف کررہے ہیں(اشارہ اسرائیل کی طرف تھا)“ الہان عمر نے اس پر تبصرہ کیاکہ سارا معاملہ دولت کا ہے۔ الہان عمر امریکی کانگریس کی نومنتخب دو مسلم خواتین میں سے ایک ہیں۔ وہ یہ تاثر دے رہی ہیں کہ یہودیوں کی دولت امریکی سیاست پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔
 

شیئر: