Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے فلسطینی صدر کی ملاقات

ریاض ۔۔۔ سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے فلسطینی صدر محمود عباس نے ریاض میں ملاقات کی۔ انہوں نے فلسطین کے حالات حاضرہ کا جائزہ لیا۔ فلسطینی عوام کے جائر حقوق خصوصاً خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام اور بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنوانے کے ضامن مشن جاری رکھنے پر زور دیا۔اس موقع پر سعودی عہدیدار اور فلسطینی صدر کے ہمراہ آئے ہوئے وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔
 

شیئر: