Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی ایم ہاؤس پر گٹر کا پانی پھینکنے پر عالمگیر محسود اور دیگر پر مقدمہ

کراچی:  وزیر اعلیٰ ہاؤس پر گٹر کا پانی ڈالنے پر 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ’فکس اٹ‘ مہم کے ارکان کی جانب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی پر گٹر کا پانی ڈالا گیا تھا جس پر سول لائن تھانہ میں تنظیم کے بانی عالمگیر خان سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان محسود اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے گٹر کا پانی پھینکا گیا تھا جس کے خلاف سرکار کی مدعیت میں درج کروائی گئی ایف آئی آر میں عالمگیر خان محسود اور ان کے ساتھیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں کارِ سرکار میں مداخلت اور ریڈ زون میں گندگی پھینکنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ دوسری جانب مقدمے میں نامزد ایک شخص سیف اللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
 

شیئر: