Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ جیت کر کلین سویپ سے بچ گیا

  گراس آئسلٹ: ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں انگلینڈ نے میزبان ویسٹ انڈیز کو 232رنز سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز نے ٹیسٹ سیریز 1-2سے جیت لی۔ تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے دوسری اننگز 361/5رنز پر ڈیکلیئر کرکے ویسٹ انڈیز کو فتح کیلئے 485رنز کا ہدف تھا لیکن میزبان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں252رنز ہی بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز نے سیریز کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر لی تھی تاہم انگلش ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کلین سویپ ناکامی سے بچا لیا۔انگلینڈ کے بولر مارک ووڈ مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ویسٹ انڈین بولر کیمر روچ کو ملا جنہوں نے سیریز میں 18وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر کا اعزاز حاصل کیا۔ انگلش کپتان جوئے روٹ دوسری اننگز میں122رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ بین اسٹوکس48رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں روسٹن چیز نے سنچری بنائی اور آخر تک وکٹ پر ڈٹے رہے لیکن دوسری جانب سے پوری ٹیم آوٹ ہوگئی ۔ روسٹن چیز نے 102رنز کی اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے جبکہ الزاری جوزف اور کیمر روچ بالترتیب 34 اور 29رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ معین علی اور جیمز اینڈرسن نے 3،3 بین اسٹوکس نے 2اور مارک ووڈ نے ایک وکٹ لی۔ اب انگلش ٹیم 17 فروری کو ٹور میچ کھیلے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 5ون ڈے میچوں کی سیریز ہوگی جس کا پہلا میچ 20فروری کو برج ٹاون میں کھیلا جائے گا۔
  کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: