Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

"لٹل یوسین بولٹ" نے 100میٹر ریس 13.48سیکنڈ میں جیت لی

فلوریڈا: امریکہ میں 7 سال کے بچے نے 100میٹر ریس صرف 13.48سیکنڈ میں جیت کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ریس کے دوران اس کے دوڑنے کا انداز اور برق رفتاری کو دیکھتے ہوئے اسے یوسین بولٹ سے تشبیہ دی جا رہی ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے ٹیمپا بے سے تعلق رکھنے والے 7سالہ روڈولف بلیز انگرام نامی بچے نے فلوریڈا میں ہونے والی ریس کے دوران100میٹر کا فاصلہ صرف13.48سیکنڈ میں طے کر کے بہت زیادہ فرق کے ساتھ اپنے تمام ننھے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور محاورتاً وہ اس کی گرد بھی نہ پا سکے ۔ وہ صرف2سیکنڈ زکے فرق سے اس ریکارڈ کو نہ توڑ سکا جو2011ءمیں امریکہ ہی میں ولی واشنگٹن نامی بچے نے بنایا تھا ۔ دیکھنے والوں نے اسے لٹل یوسین بولٹ کا خطاب دیدیاجبکہ اس نے وہاں موجود ججزسمیت تمام تماشائیوں کو بھی حیران کردیا۔ روڈولف بلیز انگرام امریکن فٹبال کا بھی بہت اچھا کھلاڑی ہے جبکہ تعلیمی میدان میں کسی سے پیچھے نہیں اور حالیہ امتحان میں اس نے 4مضامین میں اے اور 3میں بی گریڈ حاصل کیا ہے۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: