کھجور کے شیرے سے بھرے بسکٹ ’کلیجا‘ قصیم کے ورثے کی علامت
کھجور کے شِیرے سے بھرے ہوئے بِسکٹ جنھیں عربی میں کِلیجا بھی کہتے ہیں، قصیم کے ورثے کی علامتی پروڈکٹس میں سے ایک ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ان کی ایک خاص ثقافتی اور طباخی میراث ہے جو مقامی کمیونٹی کے لیے سماجی اور معاشی شناخت کا کام دیتی ہے۔

کلِیجا کو روایتی طور پر سماجی مواقع اور چھٹیوں کے دوران مہمانوں کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔
اس میں روایتی مسالے بھی شامل ہوتے ہیں جن میں الائچی اور دارچینی خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔ اِنھیں وقت کے آزمودہ طریقوں سے پکا کر تیار کیا جاتا ہے۔

قصیم میں البریدہ کے فیسٹیول میں کلِیجہ کا سترواں ایڈیشن، اس پسندیدہ ترین پروڈکٹ کی تاریخ کو لوگوں کے سامنے پیش کرنے کے لیے پلیٹ فارم کا کام دیتا ہے۔
یہاں قصیم کے اس ثقافتی تنوع کی خوشی منائی جاتی ہے اور اسے مملکت کی ثقافتی سیاحت کے لینڈ سکیپ پر ایک کلیدی سعودی پکوان کے طور پر اجاگر کیا جاتا ہے۔
