Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’نخلستان آرٹ‘: الاحسا فیسٹیول میں مقامی اور بین الاقوامی مصوروں کی شرکت

الاحسا فیکٹری کھجور فیسٹیول میں آنے والے وزیٹرز ’نخلستان آرٹ‘ میں سب سے زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایک وسیع و عریض ہال میں پینٹنگز کی نمائش کا بھی خاص اہتمام کیا گیا ہے۔ اس آرٹ ایگزیبیشن میں 153 مقامی اور بین الاقوامی مصور شرکت کر رہے ہیں۔
نمائش میں رکھے گئے فن پاروں میں تخلیقی صلاحیتوں اور الاحسا کے نخلستانوں کی خوبصورتی کو نمایاں کیا جا رہا ہے۔
اس نمائش کا اہتمام دارنورہ الموسی برائے ثقافت و فنون نے الاحسا میونسپلٹی کے تعاون سے کیا گیا ہے۔
اس میں الاحسا سے تعلق رکھنے والے 100 سے زیادہ مصور ایک ہی چھت کے نیچے جمع ہیں۔ 33 مصور مملکت سے اور 20 کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔
نمائش کے ذریعے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں درج الاحسا ریجن کی علاقائی ثقافت و خوبصورتی اور شناخت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ نمائش میں ایسے فن پارے رکھے گئے ہیں جو اپنے بھر پور رنگوں اور تنوع سے آنکھوں کو مسحور کرتے ہیں۔

اس کا مقصد مقامی ثقافتی سرگرمیوں اورعلاقائی سیاحت کو بڑھانا ہے تاکہ سعودی شہریوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
آرٹ نمائش محض پینٹنگز کو ہی نہیں رکھا گیا بلکہ وہاں یومیہ بنیادوں میں مختلف پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں جن میں ’لائیو پینٹنگ‘ شو جس میں وزیٹرز براہ راست پینٹنگ بنتے ہوئے دیکھ سکیں گے،علاوہ ازیں تربیتی ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

رار نورہ الموسی کی ڈائریکٹر اور آرٹ پروگرام کی آرگنائزر ڈاکٹر غادہ الدوغان کا کہنا تھا کہ ’آرٹ نمائش منفرد پروگرام ہے جس میں مختلف قسم کے خیالات کو پیش کیا جا رہا ہے جن میں تجریدی آرٹ، حقیقت پسندی و دیگر زمرے شامل ہیں۔‘
اس سال نمائش کا 11 واں ایڈیشن ہے جس کا سلوگن ’ارض الخیر‘ رکھا گیا ہے۔ نمائش الاحسا میونسپلٹی کے قلعہ میں منعقد کی گئی ہے۔

 

شیئر: