Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں شدید بارش اور ژالہ باری، سردی میں اضافہ

نئی دہلی۔۔۔ دارالحکومت دہلی میں آج صبح زبردست گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ درجہ حرارت کم از کم9.13ڈگری تک پہنچ گیا جو معمول سے 3 ڈگری زیادہ ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ صبح ساڑھے8 بجے 3.1ملی میٹر بارش اور فضا میں نمی کی سطح 96فیصدریکارڈ کی گئی۔دن بھر گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19ڈگری سیلسیس ہوگاجوگزشتہ روز کے مقابلے میں 6 ڈگری کم ہوگا۔دہلی ٹریفک پولیس نے ٹویٹر پر تحریر کیا ہے کہ نیوفرینڈس کالونی سے آشرم کی سمت جانے والے راستوں پر ٹریفک اژدہام کے باعث آمد و رفت میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ایئر انڈیا کے طیارے میں آیاٹوائلٹ کا پانی ، مسافروں کو ہوئی پریشانی

شیئر: