Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رائے بریلی میں کاراور ٹر ک میں تصادم،5افراد ہلاک

رائے بریلی۔۔۔اترپردیش میں ضلع رائے بریلی کے علاقہ بچھراواں میں ایک کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے5 افراد ہلاک ہوگئے۔لکھنؤ-پریاگ راج (الٰہ آباد )شاہراہ پر صبح تقریباً ساڑھے4بجے یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک شادی کی تقریب سے واپس جانیوالے خاندان کی کار کندن گنج کے قریب سڑک پر کھڑے ہوئے ٹرک سے ٹکراگئی۔تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کے پڑخچے اڑگئے۔اس حادثہ میں کارسوارتمام5 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں گاڑی سے نکال کر قبضے میں لے لیں۔ ہلاک شدگان کا تعلق کانپور سے تھا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مرنیوالوں کے لواحقین کو مطلع کردیا اور حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - -- -ایئر انڈیا کے طیارے میں آیاٹوائلٹ کا پانی ، مسافروں کو ہوئی پریشانی

شیئر: