Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویب پر انسٹاگرام ڈائریکٹ میسج فیچر آزمائش کے لیے پیش‎

انسٹاگرام کی جانب سے ڈیسک ٹاپ اور موبائل ویب پر ایپلیکیشن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بھی ڈائریکٹ میسجز فیچر متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہے اور فیچر کو ابتدائی طور پر آزمائشی بنیادوں پر پیش کر دیا گیا ہے۔ فی الحال ڈیسک ٹاپ ورژن پر صارفین صرف لائک ، کمنٹ اور تصاویر سرچ کرسکتے ہیں۔ کسی بھی تحریر کو اپ لوڈ کرنا یا دوستوں کو براہ راست پیغام بھیجنا موبائل ویب یا ڈیسک ٹاپ پر فی الحال ممکن نہیں ہے۔کمپنی ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے تصاویر اپ لوڈ کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی البتہ اب میسجنگ کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ فی الحال اس فیچر پر اندرونی سطح پر ہی کام ہو رہا ہے اور اسے صارفین کے لیے آزمائشی بنیادوں پر پیش نہیں کیا گیا۔
 

شیئر: