Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ہوائی اڈے پر فضائی کمپنیوں کیلئے ہدایت

جدہ ۔۔۔ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائر یکٹر عصام نور نے سعودی اور غیر ملکی تمام فضائی کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ مسافروں کو اعلیٰ درجے کی منفرد خدمات فراہم کریں۔ ٹرانسپورٹ سروس کے ٹھیکیداروں کو بھی اس کی تاکید کی گئی ہے۔ عصام نور نے توجہ دلائی ہے کہ حالیہ ایام میں دیکھا گیا ہے کہ بعض کمپنیو ںکے اہلکار وی آئی پی اوربزنس کلاس کے مسافروںکو آتے جاتے وقت داخلی اور بین الاقوامی پروازوں پر بس سروس فراہم نہیں کررہے ہیں۔ ایئرپورٹ حکا م کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب اس قسم کے مسافروں کو شایان شان طریقے سے مسافر ہال سے طیارے تک لیجانے اور طیارے سے مسافر ہال تک لانے کا معقول بندوبست نہیں ہوتا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے انتباہ دیا ہے کہ مطلوبہ انتظامات تیزی سے انجام نہ دینے پر کارروائی ہوگی۔
 
 

شیئر: