Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھار کھنڈ میں سونے کےذخائر دریافت،ہزاروں ٹن موجودگی کا امکان

رانچی۔۔۔جھارکھنڈ میں سونے کے 7نئے ذخائر دریافت ہوئے۔ ایچ گڑھ، جوجوڈیہہ، بھیگم پھول، جھڑی، مورچہ گورا، اوٹیا ، ٹیبو اور لوکا پانی قریوں میں ذخائر کی موجودگی کے آثار ملے ہیں۔اس کی تصدیق گوگل سروے آف انڈیا(جی ایس آئی)کی تحقیقاتی ٹیم نے کی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے ان علاقوں میں واقع چٹانوں کے نمونے حاصل کرکے کیمیائی جانچ کی جس میں بڑی مقدار میں سونے کی موجودگی کا علم ہوا۔سونے کے ذخائر دریافت ہونے سے ریاستی خزانے میں اضافہ اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -ہیکرز نے نرس کے کھاتے سے ہزاروں روپے نکال لئے

شیئر: