Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پلوامہ میں ہلاک ہونیوالے فوجیوں کے لواحقین کو 50لاکھ روپے امداد کا اعلان

جے پور۔۔۔راجستھان حکومت نے جنگ یا دیگر مہم جوئی کے دوران ہلاک ہونیوالے فوجیوں اور نیم فوجی دستوں کے اہل خانہ کو دی جانے والی امدادی رقم 25لاکھ سے بڑھا کر 50لاکھ روپے کردی ۔وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے راجستھان کے 5سیکیورٹی فورس کے لواحقین کو 50لاکھ روپے امداد سے نوازا۔ اندرا گاندھی اسکیم کے تحت 25ایکڑ زمین یا 25لاکھ روپے نقد کے ساتھ راجستھان رہائشی منصوبے کے تحت مکان حاصل کیا جاسکتا ہے۔گہلوت نے پلوامہ حملے کی مذمت کی۔راجستھان حکومت کی جانب سے شہید خاندان کے کسی فرد کو سرکاری ملازمت ،بچوں کی تعلیم کی مکمل ذمہ داری کے علاوہ والدین کو 3لاکھ روپے بطور امداد دیئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - - - -سیوان میں ٹرک اور پک اپ میں تصادم، 7افراد ہلاک

شیئر: