Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناسا کی 60سالہ تاریخ

کیپ کینورل ، فلوریڈا ۔۔۔ امریکی خلائی ادارے ناسا جو سوویت یونین کی خلائی پیشقدمی کے جواب میں قائم کیا گیا تھا۔ جلد ہی اپنی 60ویں سالگرہ منائیگا۔ باخبر ذرائع کے مطابق ادارے نے اپنی تاریخ کے یادگار لمحات ، شخصیات، حادثات اور کارناموں پر مشتمل ایک تصویری کتاب شائع کی ہے جس میں 400سے زیادہ یادگار تصاویر ہیں اور جنہیں دیکھ کر ناسا کی 60سالہ تاریخ نظروں کے سامنے آجاتی ہے۔ اس حوالے سے شائع ہونے والی کتاب میں کچھ ممتاز خلا نوردوں اور خلائی جہازو ںکی تصاویر بھی شامل ہیں۔ ان 60برسوں میں ناسا نے کئی شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ اپنے خلائی جہازوں کو مریخ تک پہنچایا۔ دور افتادہ سیاروں اور سیارچوں کا قریب سے دیدار کیا اور دنیا کو انکی تصاویر پیش کیں۔ جو آج سب سے یاد گار سمجھی جاتی ہیں۔ ناسا اپنی ان کامیابیوں کو اپنی تاریخ کا عہد زریں قرار دے رہا ہے۔ اس حوالے سے جو کتاب شائع کی گئی ہے اس کے مصنف پائرس بیزونی ہیں۔ جنہوں نے نیو سائنٹسٹ نامی جریدے کو انٹرویو میں ساری تفصیلات سے آگاہ کیا اور یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس کے خلائی مشن انجام کار آئندہ برسوں میں پوری انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے مدد گار ثابت ہوگی۔ مگر ہم آسمان پر نئی بستیاں تلاش کررہے ہیں اور یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ دنیا کے تمام 7 ارب باشندوں کو کرہ ار ض سے نکال کر دوسری دنیا میں آباد نہیں کرسکتے تاہم انکی بہتری کیلئے بہت کچھ کرسکتے ہیں۔
 

شیئر: