Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش، جھونپڑی میں آگ، 9ہلاک

ڈھاکا ۔۔۔۔ جنوبی بنگلہ دیش میں جھونپڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ کم از کم 9افراد ہلاک ہوگئے۔ سینکڑوں میں جھونپڑی نما مکانات تباہ ہوگئے ہیں ۔ مقامی پولیس سربراہ پرناب چوہدری نے کہا کہ آگ لگنے کا واقعہ بندرگاہی شہر چاٹگام میں اتوار کی صبح پیش آیا اور بانس کی لکڑی، ٹین اور ترپالوں سے بنے گھروں تک پہنچ گئی ۔ فائربریگیڈحکام نے بتایا کہ کم از کم470جھونپڑی نما مکانات آتشزدگی سے تباہ ہوئے ۔اب تک 9افراد ہلاک ہوچکے ۔ ایک ہی خاندان کے4 افراد شامل ہیں ۔ بنگلہ دیش کی جھونپڑیوں میں اکثر آتشزدگی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جہاں لاکھوں کی تعداد میں لوگ انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کرتے ہیں ۔
 

شیئر: