Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھٹو، نے غریبوں کے حقوق کو اجاگر کیا ، وہ عوامی لیڈر تھے ، مقررین

بے نظیر نے اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھایا ، بلاول پارٹی کو لیکر چل رہے ہیں ، ریاض میں پیپلز پارٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب
     ذکاء اللہ محسن ۔۔ ریاض 
      پاکستان پیپلزپارٹی ریاض کے خیبر پختونخوا ونگ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پختون ورکرز کے علاوہ سنٹرل باڈی کے عہدیداران ،مڈل ایسٹ کے جنرل سیکریٹری بھی شریک ہوئے۔تقریب کے میزبان ملک عبدالکریم خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی جماعت ہے، اس  نے ملک کی خاطر وہ کام کیے جو آج تک کوئی حکومت نہ کر سکی۔پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے عوامی لیڈر بن کر عوام کو نہ صرف شعور دیا بلکہ دنیا کے نئے تقاضوں سے بھی انہیں ہمکنار کیا ۔ جس آئین کے بل بوتے پر پاکستان چل رہا ہے وہ بھی ذوالفقار علی بھٹو کی مرہونِ منت ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے کسان، مزدور اور ہاریوں کے حقوق کو اجاگر کیا اور انکے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی پاکستان کی عوام ذوالفقار علی بھٹو کی مثالیں دیتے ہے۔عوام ان جیسا لیڈر مانگتے ہیں۔ بے نظیر بھٹو  نے جس طرح اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھایا اس کی بھی کہیں کوئی نظیر نہیں ملتی اور آج جس طرح بلاول بھٹو زرداری پارٹی کو لیکر چل رہے ہیں اور سنجیدہ سیاست کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے بڑے بڑے سیاست دانوں کو سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کے سیکریٹری جنرل محمد خالد رانا کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کا ونگ یقینی طور پر بہت متحرک ہے اور پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا میں جس انداز سے پھل پھول رہی ہے اس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ آئندہ الیکشن میں پارٹی کے پی کے میں بڑی جماعت کے طور پر ابھرے گی۔ تقریب سے پی پی پی  خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی خطاب کرکے پارٹی کو مضبوط بنانے اور پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جبکہ دیگر قیادت میں قائم مقام صدر احسن عباسی، سینیئر رہنما اصغر قریشی، ریاض راٹھور ،سردار عبدالرزاق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -کویت میں پاکستان عوامی سوسائٹی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر

شیئر: