Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی کلاشنکوفیں سعودی عرب میں تیار ہونگی

ریاض۔۔۔سعودی عرب روسی کلاشنکوف اپنے یہاں تیار کرے گا۔ روسی کمپنی " روسٹخ" چیئرمین نے پیر کو یہاں ریاض میں اعلان کیا کہ دونوں ملک رواں ماہ کے اختتام پر مملکت میں آئیکا 103 ساخت کی کلاشنکوفیں تیار کرنے کا معاہدہ کرلیں گے۔ انہوں نے ایڈکس 2019 نمائش میں شرکت کے موقع پر بتایا کہ سعودی 90 فیصد تک کلاشنکوفیں اپنے یہاں تیار کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہم اس سے کم تعداد میں انہیں تیار کرنے کا موقع دینے کی بات کررہے ہیں۔ بات چیت جاری ہے۔ عسکری ٹیکنالوجی کی نمائش متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں جاری ہے۔

شیئر: