Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلوریڈا: ڈیٹونا کار ریس میں 21گاڑیاں ٹکرا گئیں

ڈیٹونا:امریکی ریاست فلوریڈاکے ساحلی علاقہ ڈیٹونا میں ہونے والی مشہور کار ریس کے دوران 21گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں تاہم ان کے ڈرائیور محفوظ رہے۔ڈیٹونا500کے نام سے ہونے والی اس ریس کے دوران حادثے کے باوجود ریس مکمل ہوئی تاہم صرف 14 کاریں آخری مرحلے تک پہنچ سکیں اور ڈینی ہیملن نے 4برس کے دوران دوسری مرتبہ یہ ریس جیت لی۔ 500میل طویل فاصلے کی حامل یہ ریس ڈیٹونا کے انٹرنیشنل اسپیڈ وے ٹریک پر ہوتی ہے ۔گزشتہ روز حادثہ اس وقت ہوا جب ایک کار ڈرائیور ایرک المیرڈولا کی فورڈ مستانگ کار پہیوں کی خرابی کے باعث قابو سے باہر ہو کر دوسری کار کی ونڈ شیلڈ پر جا گری جس کے بعد ٹریک پر پیچھے آنے والی گاڑیاں بھی تصادم کا شکار ہوتی چلی گئیں ۔ ٹریک پر تیز رفتار گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں ہر طرف شعلے ، چنگاریاں اور گاڑیوں کا ملبہ اڑتا نظر آرہا تھا لیکن اس حادثے کی سنگینی کے باوجود کو ئی ڈرائیور شدید زخمی نہیں ہوا۔ 14 گاڑیاں500میل کی ریس مکمل کرنے میں کامیاب رہیں جن میں ڈینی ہیملن پہلے نمبر پر رہے اور 4سال میں دوسری مرتبہ یہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس ریس کے بانی گزشتہ ماہ بیماری کے باعث چل بسے تھے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: