Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کا پوٹین سے رابطہ، تیل منڈی پر گفتگو

ریاض۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو روسی صدر ولادمیر پوٹین سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا۔ انہوں نے سعودی عرب اور روس کے درمیان منفرد تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ شاہ سلمان نے بین الاقوامی اقتصادی شرح نمو کی خاطر تیل منڈی میں استحکام کے حوالے سے روس اور سعودی عرب کے درمیان مفید تعاون پر بھی غوروخوض کیا۔
 

شیئر: