Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلورو میں ایئر شو کا آغاز:آسمان پر نظر آئیگی ہندوستانی فضائیہ کی طاقت، وزیر دفاع

بنگلورو۔۔۔کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں12ویں’’ ایئر شو2019 ‘‘ کا آغاز ہوگیا ۔ ایلاہانکا ایئر فورس بیس پر آسمان میں’’ 61میٹل برڈز ‘‘پروازکیلئے تیار ہیں۔فضائیہ کےمختلف دستوں نےفضائی کرتب دکھاکر حاضرین کو متاثر کیا۔ ایئرو انڈیا شو2019ایشیا کا سب سے بڑا ایئر شو ہوگا۔اس موقع پر ہندوستانی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ایئرشوکے دوران ہندوستانی فضائیہ کی طاقت آسمان پر نظر آئے گی۔ ہندوستان میں دفاعی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع و عریض مواقع موجود ہیں جہاں سرمایہ کاروں کو ایئرو اسپیس اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ۔ عالمی اسلحہ ساز کمپنیوں کی نظریں ہر سال ہندوستان میں منعقد ہونیوالے’’ ایئرو انڈیا ‘‘پر رہتی ہیں۔ایئرو انڈیا2019ء کا 12واں شو20سے 24فروری تک بنگلوروں میں جاری رہے گا۔اس شومیں دنیا کی 100سے زائد کمپنیاں شریک ہیں جس میں امریکہ کی بوئنگ اور فرانس کی رافیل جیسی بڑی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - - -دہلی میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

شیئر: