Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہریانہ: 2کشمیری نوجوانوں کو زدوکوب کرکےٹرین سے نیچے اتار دیا گیا

ہریانہ۔۔۔۔ہریانہ کے ضلع روہتک میں 2کشمیری نوجوانوں کو زدو کوب کرکے ٹرین سے نیچے اتار نے کا واقعہ پیش آیا۔روہتک کے کمل نگر میں کرائے کے مکان میں سکونت پذیر احمد اور جاوید کشمیر کے ضلع کلگام کے رہنے والے ہیں۔ موسم سرما آتے ہی کشمیر سے شال اور کمبل وغیرہ بڑی تعداد میں دہلی اور ہریانہ لاکر فروخت کرتے ہیں۔دہلی میں رہائش پذیر ان کے رشتے دار طاہر خان اور ندیم شال اور کمبل وغیرہ کی 3گٹھریاں لیکر ناگ لوئی ریلوے اسٹیشن پہنچے اور روہتک آنے کیلئے پسنجر ٹرین میں سوار ہوئے۔ ٹرین میں موجود مسافروں کو جب اس بات کا علم ہوا کہ یہ نوجوان کشمیری ہیں تو ان کے ساتھ بدتمیزی شروع کردی  اور زدو کوب کے بعدشال اور کمبل کی گٹھریاں لوٹ لیں۔ متاثرہ نوجوانوں نے اپنے دوستوں اور رشتے داروں کواس واقعہ کی اطلاع دی ۔ رشتے دار وں نے موقع پر پہنچ کر بوگی میں شال اور کمبل تلاش کیا تاہم کوئی سراغ نہیں ملا۔طاہر خان نے بتایا کہ تقریباً2لاکھ روپے مالیت کی شال اور کمبل ٹرین میں لوٹ لئے گئے۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -بنگلورو میں ایئر شو کا آغاز:آسمان پر نظر آئیگی ہندوستانی فضائیہ کی طاقت، وزیر دفاع

شیئر: