Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکن باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی این بی آل اسٹار کراون مقابلہ

شارلٹ: امریکہ کی نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام این بی آل اسٹار کراون مقابلے میں ٹیم لیبورن نے ٹیم جیانس کو 164کے مقابلے میں178پوائنٹس سے ہرا دیا ۔ ٹیم جیانس کے یونانی اسٹار جیانس اینٹیٹو نے38پوائنٹس اسکور کی لیکن وہ لیبرون جیمس کی ٹیم کو شکست دینے میں کامیاب نہ ہو سکے۔میچ امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے شہر شارلٹ میں کھیلا گیا ۔لیبرون جیمز کی ٹیم پہلے ہاف کے اختتام پر خسارے میں تھی لیکن دوسرے ہاف کے دوران اس نے میچ میں واپس آتے ہوئے واضح فرق کے ساتھ میچ اپنے نام کر لیا۔کیون ڈورنٹ نے 31پوائنٹس بنائے اور میچ کے سب سے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی جیت لیا جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑیوں کلے تھامپسن اور جیمز نے20اور19پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ 
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو   نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: