Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے انسداد کے معاہدے ضروری

قاہرہ۔۔۔ سعودی پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے خبردار کیا ہے کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے جرائم افراد اور معاشروں کو خطرات میں ڈال رہے ہیں۔ حالیہ ایام میں اس قسم کے جرائم کے رواج میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی پہلی علاقائی کانفرنس منعقدہ قاہرہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب جرائم کا سلسلہ روایتی طرز تک محدود نہیں رہ گیاہے بلکہ سرحد پار جرائم بڑے پیمانے پر ہونے لگے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس قسم کے جرائم کو قابو کرنے کیلئے ممالک اور تنظیموں کے درمیان مزید تعاون مطلوب ہے۔ تمام ممالک اس حوالے سے معاہدے کریں اور ان پر عملدرآمد کا بھی اہتمام کریں۔ 

شیئر: