Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ ورلڈ کپ: پاک ہند میچ پر صورتحال واضح نہیں

  نئی دہلی:ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ حکومت نے کہا تو پاکستان کے ساتھ ورلڈکپ میچ نہیں کھیلیں گے۔بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ کے حوالے سے صورتحال کچھ روز بعد واضح ہو گی، اگر میگا ایونٹ کے وقت ہند حکومت محسوس کرتی ہے کہ پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے تو ہم ایسا ہی کریں گے، ظاہر ہے کہ ہندٹیم نہیں کھیلے گی تو پاکستان کو پوائنٹس ملیں گے، اگر فائنل میں دونوں ٹیمیں مقابلہ میں آئیں تو پاکستان بغیر میچ کھیلے چیمپیئن بن جائےگا، ابھی تک بی سی سی آئی کی اس حوالے سے آئی سی سی کیساتھ کوئی بات نہیں ہوئی۔ دریں اثناء رواں ماہ کے آخری ہفتے دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں پاک ہندمیچ کا معاملہ بھی زیرغور آسکتا ہے۔ یاد رہے کہ پلوامہ حملہ کے بعد ہندوستانی ا سپورٹس حکام بھی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی میں مصروف اور کھیلوں کو سیاست سے آلودہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ پاکستان اور ہند کے مابین ورلڈکپ ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر میں شیڈول ہے۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: