Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل:پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے ہرا دیا

شارجہ: پاکستان سپر لیگ 4 کے 9 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو یکطرفہ میچ میں44 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن مستحکم کرلی۔شارجہ کے تاریخی کرکٹ گراونڈپر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 153رنز بنائے۔امام الحق نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ رہے۔ لیام ڈاوسن نے 43 رنز بنائے، کپتان ڈیرن سیمی نے محض 10 گیندوں پر ناقابل شکست 24 رنزبنائے اور اسکور 8 وکٹوں پر 153 رنز تک پہنچا دیا۔ کراچی کنگز کے عثمان شنواری اور سکندر رضا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم اسی وقت پھسل گئی جب اس کے ان فارم بیٹسمین بابر اعظم سمیت ابتدائی 3 وکٹیں 15 رنز پر گر گئیں جبکہ صورت حال اس وقت مزید خراب ہوئی جب 55 رنز پر 5 کھلاڑی پویلین میں جا بیٹھے جس میں کولن انگرم 21، سکندر رضا 14 اور بین ڈنک ہی 12 رنز بنا سکے۔کپتان عماد وسیم نے 26 اور محمد رضوان نے ناقابل شکست 32 رنز بنا کر اگرچہ مزاحمت کی لیکن مقررہ 20اوورز میں 9 وکٹوں پر 109 رنز تک رسائی ممکن ہو سکی۔ حسن علی نے ایک بار پھر عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: