Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل میں نیا قانون:کھلاڑی دوسری ٹیم میں جمپ کرینگے

لاہور:پاکستان سپر لیگ 4میں نیا قانون متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت تمام ٹیموں کے پاس اپنے اسکواڈ بہتر بنانے کا موقع ہے۔نئے قانون کے تحت لیگ کے دوران ٹرانسفر ونڈو کھلے گی اور اس کے دوران تمام ٹیمیں اپنے اسکواڈ میں استعمال نہ کئے گئے کھلاڑیوں کا دوسری ٹیم سے باہمی رضامندی کے ساتھ تبادلہ کر سکیں گی۔ سیزن کے دوران کھلاڑیوں کے تبادلے یا ٹرانسفر کے عمل کی تجویز گزشتہ سال پیش کی گئی تھی لیکن وقت کی کمی کے سبب اس پر عمل نہیں کیا جا سکا۔ گزشتہ برس نومبر میں جب کھلاڑیوں کے ڈرافٹ ہوئے تو اس میں ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 10 کھلاڑیوں کو اپنے اسکواڈ میں برقرار رکھ سکتی تھی البتہ ٹرانسفر ٹریڈ ونڈو کا عمل ڈرافٹ سے قطعاً مختلف ہو گا اور اس میں ان کھلاڑیوں کو استعمال کیا جائے گا جنہیں اب تک ان کی فرنچائز نے استعمال نہیں کیا۔سیزن کے آغاز سے قبل تمام فرنچائز نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ ایسا کوئی بھی کھلاڑی جسے ابتدائی 4 میچوں تک استعمال نہ کیا گیا، وہ ٹرانسفر کے عمل کےلئے دستیاب اور اس کا اہل ہو گا۔تمام ٹیموں کو قانون کا پابند کیا گیا ہے۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: