Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرے کیلئے ابتک 910028پاکستانی ارض مقدس پہنچے

 مکہ مکرمہ۔۔۔ وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے آغازسے لیکر 16جمادی الثانی 1440ھ تک 41لاکھ16 ہزار 827عمرہ ویزے جاری کئے گئے ہیں۔ اب تک سب سے زیادہ ویزے پاکستانی معتمرین کو جاری کئے گئے۔ وہی سب سے زیادہ اب تک مملکت بھی پہنچے ہیں۔ مملکت آنے والے پاکستانی معتمرین کی تعداد 9لاکھ 10ہزار 28ہے۔ سب سے کم معتمر اب تک بنگلہ دیش سے آئے ہیں انکی مجموعی تعداد 93760ہے۔ مملکت عمرے کیلئے آنے والوں کی مجموعی تعداد 3672648ہے۔ ان میں 439785 مملکت میں موجود ہیں جبکہ 3232863عمرہ و زیارت مکمل کرکے وطن واپس چلے گئے۔ 

شیئر: