Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلورو:ایئر شو پارکنگ میں آتشزدگی،300 گاڑیاں جل کر راکھ

بنگلورو۔۔۔بنگلورو میں ایئرو انڈیا شو کے دوران پھر بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں قائم کار پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں میں آگ لگنے سے افراتفری مچ گئی۔بتایا جارہا ہے کہ آگ کی ابتدا پارکنگ میں لگی سوکھی گھاس سے ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتےآگ پوری پارکنگ کو اپنی زد میں لے لیا۔
آگ اتنی شدید تھی کہ  شعلے آسمان سے باتیں کررہے تھے اوروہاں کھڑی تقریباً300گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اوربرق رفتار کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھانے میں کامیاب ہوگئیں۔
واضح ہوکہ اس سے قبل ایئرو انڈیا شو کے افتتاح سے ایک دن قبل مشق کے دوران طیارہ حادثہ پیش آیا تھا  جس میں ریاست ہریانہ کے ضلع حصار کے رہنے والے پائلٹ ساحل گاندھی ہلاک ہوگئے تھے ۔ہندوستانی فضائیہ کی سوریہ کرن ایروبیٹک ٹیم نے آسمان پر’’ ان کمپلیٹ ڈائمنڈ‘‘فارمیشن بناکر اپنے ہونہار ساتھی ساحل گاندھی کوخراج عقیدت پیش کیا۔

 

شیئر: