Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک،ہند جوہری جنگ کی صورت میں کیا ہوگا؟

نیو یارک ...پاکستان اور ہند کے درمیان جوہری جنگ کی صورت میں پوری دنیا 2ہفتوں میں جوہری دھو ئیں کی لپیٹ میں آ جائےگی اور 90 فیصد آبادی بھوک سے ختم ہو جائےگی۔امریکی ماہر کے مطابق دنیا کی 2 نیوکلیئر طاقتیں جن کے پاس ہیرو شیما پر گرائے گئے بم کے برابر چند سو چوہری ہتھیار ہیں لیکن دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی صورت میں دوسرے ممالک کو بھی اس کے غیر ارادی نتائج بھگنا پڑیں گے۔امریکی ماہر نے خدشہ ظاہر کیا کہ جنگ کے نتیجے میں 30 سے 50 میل کی بلندی تک فضا میں جوہری تابکاری سے امر یکہ تک میں کھڑی فصلیں نیو کلیئر ونٹر سے تباہ ہو جائیں گی۔ ایک اندازے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی صورت میں امر یکہ میں بیٹھا کسان کئی سالوں تک 10 سے 40 فیصد تک کپاس، گندم اور چاول سے محروم ہو جائےگا۔ پوری دنیا کے پاس صرف 60 دن کی خوراک باقی بچے گی۔امریکی ماہر کے مطابق دو جوہری ممالک کے درمیان جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے نیو کلیئر ونٹر کی صورت میں زمین پر فصل نہیں اگے گی 90 فیصد آبادی قحط سالی سے مر جائے گی اور انسانی تہذیب ختم ہو جائے گی۔ اس جنگ میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہو گا ۔

شیئر: