Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب جلد الیکٹرک آٹو رکشے سڑکوں پر دوڑتے نظرآئیں گے؟

نئی دہلی۔۔۔۔اٹلی کی کار ساز کمپنی Piaggio Vehiclesاس سال کے وسط تک ہندوستان میں بجلی سے چلنے والا آٹو رکشہ اور کم وزنی کمرشل گاڑیاں متعارف کرائیگی۔کمپنی کے ایم ڈی اور سی ای او ڈیوگو گریفی نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں الیکٹرانک نقل و حمل کے شعبے میں زیادہ سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ اس کے پیش نظر مکمل بجلی سے چلنے والے تھری وہیلر کی تیاری شروع کردی ہے جسے جلد ہندوستانی مارکیٹ میں پیش کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ لیتھئم آئن بیٹری سیل درآمد کی جائیگی جبکہ انجن اور دیگر پارٹس مقامی ہونگے۔گریفی نے بتایا کہ ابھی چھوٹی کمرشل گاڑیوں سے ابتدا کی جارہی ہے آئندہ بجلی سے چلنے والی کارگو اور بڑی مسافر بردار گاڑیاں بھی تیار کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:- - - -  -آسام: زہریلی شراب پینے سے 93افراد ہلاک،100کی حالت نازک

شیئر: