Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

40 افراد پر جھاڑو پھرے گی،شیخ رشید

لاہور... وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا تحریک چلانے والا فیوز ہی اڑا ہوا ہے آغاسراج درانی کی بڑی گرفتاری کے باوجود سندھ میں مکھی نے پر نہیں مارا ۔اپنے اس دعوے پر قائم ہوں کہ40 آدمیوں پر جھاڑو پھرے گا ۔مارچ کی ڈیڈ لائن ایک یادو مہینے آگے ہو سکتی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی اراضی کو کمپیوٹر ائزڈ کر دیا جس سے موبائل پر اس کی تمام معلومات حاصل ہو سکیں گی ۔ تجاوزات کے حوالے سے دوبارہ ریو یو کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے جلد فیصلہ کیا جائے گا۔ ملک میں پہلی مرتبہ نان ا سٹاپ ٹرین جناح ایکسپریس (وی آئی پی )چلانے جارہے ہیں جو لاہور کینٹ سے کراچی کینٹ کے درمیان چلے گی ۔اس کا سفر 14سے 15گھنٹوں پرمحیط ہوگا ۔اس کے بعد سر سید ایکسپریس کو لے کر آئیں گے ۔انہوںنے کہا کہ4 ماہ میں پسنجر ٹرینوں سے 2.4ارب روپے زیادہ آمدن ہوئی ہے۔ اپنے اخراجات کم کر رہے ہیں۔ 10ارب کے ہدف کو حاصل کریں گے۔ ہر اس جگہ جائیں گے جہاں سے ہمیں سواری ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے۔کرپشن پر معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوںنے کہا کہ پہلے بھی کہا تھاکہ اور پھر دہراتا ہوں کہ کسی کو ڈیل اور ڈھیل کی بات کرتے نہیں دیکھا سوائے شہباز شریف کے ۔انہوںنے کہا کہ آصف زرداری کا تحریک چلانے والا فیوز ہی اڑا ہوا ہے۔ان کا پاسورڈ ہی گم ہے۔ انہوںنے کہا کہ میڈیا سے معلوم ہوا ہے کہ مجھے ایل این جی کیس میں نیب نے 27فروری کو طلب کیا ہے۔جب شاہد خاقان عباسی کے خلاف درخواست دی تھی تب اپوزیشن میں تھا۔ اب نیب میں پیش ہونے کےلئے وزیر اعظم عمران خان سے باضابطہ اجازت طلب کروں گا۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ ملک لوٹنے والے جب اقتدار میںہوں تو مکمل فٹ ہوتے ہیں۔ جیسے ہی اپوزیشن میں آتے ہیں اور ان کا احتساب کیا جاتا ہے تو ان کی بیماریاں جنم پا جاتی ہیں ۔ شریف برادران نے کہا ہے کہ چوری میں انہیں جو سزا ہوئی ہے وہ ٹھیک ہے لیکن اب اس بنیاد پر ضمانت مانگی ہےے کہ ان کی صحت7 سال سزا کاٹنے کے قابل نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے 4 ریاستوںمیں شکست کے بعد جان بوجھ کر 65سے 70فیصد جنگ کے چانسز پیدا کر دئیے ۔ اپنی سیاسی بصیرت کی بناءپر کہہ رہا ہوں کہ مودی نے سیاسی پوزیشن کو مذہبی نفرت میں تبدیل کر دیا ۔ انہوںنے کہا کہ پھر ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کہ اگر پاکستان پر حملہ کیا گیا تو جو بھی قرض ہیں وہ یکمشت اد اکر دیاجائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی میں میری کوئی مخالفت نہیں۔میری عمران خان سے دوستی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ میری پوری پی ٹی آئی سے دوستی ہے ۔ بلاول سے صلح ہو چکی ہے۔میں نے سمجھا دیا بیٹا باہر نہیں نکلے گا۔ انہوںنے کہا کہ والدین نے بچوں کو پتہ ہی نہیں چلنے دیا کہ ان کے نام پر کتنی حرام کی دولت اکٹھی کی گئی ہے ۔

شیئر: