Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک، ہند کشیدگی ، کرائسز مینجمنٹ سیل تشکیل

اسلام آباد...پاک ہند کشیدگی بڑھنے کے بعد دفترخارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل تشکیل دے دیا۔کرائسز مینجمنٹ سیل 24 گھنٹے کام کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کرائسز مینجمنٹ سیل 24 گھنٹے کام کرے گا۔ کرائسسز مینجمنٹ سیل ایمرجنسی حالات کیلئے بنایا گیا ہے جو صورتحال پر نظر رکھے گا اور سفارتی و سرحدی صورتحال کے حوالے سے رابطے میں رہے گا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔ ہند اگر بین الاقوامی سرحد پر کوئی کارروائی کرے گا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہند نے اپنی سیاست کی خاطر خطے میں کشیدگی کو ہوا دی ۔انہوں نے کہا کہ اندر بھی لوگ سمجھتے ہےں کہ مودی سرکار پلوامہ واقعہ کو سیاست کی نذر کررہی ہے۔یاد رہے کہ 14 فروری کو کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہندوستانی فوج پر کارخودکش حملے کے بعد ہند نے بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

شیئر: