Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے مختلف علاقوں میں موسم ابر آلود ، بارش کا امکان

ریاض... محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج اتوار کو عسیر ، نجران، جازان ، باحہ اور طائف میں موسم ابر آلود رہے گا۔ تیز ہوا کے باعث گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ مملکت کے مغربی اور شمالی علاقوں میں رات کو دھند چھائی رہے گی۔ خلیج عربی کے ساحل پر سرد ہوائیں چلیں گی۔ بحر احمر میں شمالی مغربی ہواﺅں کی رفتار 15 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونگی جبکہ موجوں کی اونچائی ایک سے ڈیڑھ میٹر ہوسکتی ہے۔ دریں اثناء موسمیات کے ماہر صالح الربیعان نے کہا ہے کہ منگل سے جمعہ تک مملکت کے مختلف علاقوں میں گرد و غبار کے طوفان کا امکان ہے۔ قصیم، حائل اور دوادمی میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ پیر اور منگل تک سردی کی شدت میں کمی ہوگی۔ 

شیئر: