Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہراساں کرنےوالوں کےخلاف بات کوئی نہیں کرتا، ایمان سلیمان

معروف ماڈل و اداکارہ ایمان سلیمان نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے افراد اور عوام کی سوچ کو قدرے ایک جیسا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی شخض ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف کھل کر بات نہیں کرتا۔ماڈل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کسی واقعے کا ذکر کئے بغیر سماج اور شوبز انڈسٹری کی خاموشی پر بات کی اور لوگوں کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا کہ کوئی بھی طاقتور کے خلاف آواز بلند نہیں کرتا۔ماڈل و اداکارہ نے شوبز انڈسٹری کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف کوئی بھی کھل کر سامنے نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کی خاموشی ہی ظالموں کو ہمت بخشتی ہے۔ایمان سلیمان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پاکستان میں کسی بھی طاقتور کا احتساب ممکن نہیں، کیونکہ ہم سے زیادہ تر افراد غلط کام کرنے والے افراد کے خلاف آواز ہی نہیں اٹھاتے۔ماڈل و اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب بھی کسی کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آتا ہے تو ہم میں سے زیادہ تر افراد اس بات پر بحث کرتے ہیں کہ اس واقعے میں کون صحیح ہے کون غلط؟اس طرح ہم سب غلط روایت کو معاشرے میں مضبوط کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ایمان سلیمان نے اپنی پوری پوسٹ میں کسی بھی واقعے اور کسی بھی شخص کا نام لئے بغیر شوبز انڈسٹری پر کڑی تنقید کی ۔
 

شیئر: