Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل:پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

شارجہ: پاکستان سپر لیگ 4کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔پشاور زلمی نے 146 رنز کا ہدف اآخری اوور کی چوتھی گیند پرحاصل کرلیا۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ملتان سلطانز کے عمر صدیق اور جیمس ونس نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ونس بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کا شکار بنے جس کے بعد عمر صدیق اور چارلس نے 80 رنز کی شراکت کی۔81 کے مجموعی اسکور پر عمر صدیق کے آوٹ ہونے کے بعد باقی 8 کھلاڑی صرف 64 رنز کا اضافہ کرسکے۔سلطانز الیون مقررہ 20 اوورز میں 145 رنز بناکر آوٹ ہوگئی جبکہ جانسن چارلس 53، کپتان شعیب ملک 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے نہایت عمدہ بولنگ کراتے ہوئے 17رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا، ثمین گل، وہاب ریاض، عمید آصف، لیم ڈاونسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ 146 رنز کے ہدف کیلئے پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز امام الحق اور کامران اکمل نے کیا،امام الحق نے اس میچ میں بھی نصف سنچری اسکور کی جبکہ کامران اکمل پہلے ہی اوور میں 4 رنز بناکر آوٹ ہو گئے ۔ امام الحق نے 52رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ڈیوڈ میلان کے ساتھ مل کر 68 رنز کی شراکت سے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔ 74 کے مجموعی اسکور پر میلان 38 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ پولارڈ نے 4چھکوں کی مددسے 25 رنز بنا ئے۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے شاہد آفریدی کی گیند پر وننگ اسٹروک کھیل کر 146 رنز کا ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ ملتان سلطانز کے جنیدخان اور ڈینئل کرسٹین نے 2،2کھلاڑیوں کو اآوٹ کیا۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: