Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محصورین " کاز پرپی آر سی کے ساتھ مکمل ہم آہنگی ہے، ڈائریکٹر ایف اوایچ

فرینڈ آف ہیومینیٹی  کیلیفورنیا کے ڈائریکٹر کی جدہ میں مسرت خلیل سے گفتگو
کمیونٹی ڈیسک ۔جدہ
    امریکن بیس معروف فلاحی تنظیم فرینڈ آف ہیومینیٹی (ایف او یچ ) کے ڈائریکٹر کیلیفورنیا چیپٹر سید نیرعالم نے کہا کہ" محصورین کے کاز پر پاکستان ریپیٹریشن کونسل (پی آر سی ) کے ساتھ بہترین کوآرڈینیشن ہے اور پی آر سی کی تجاویز محصورین کی پاکستان منتقلی و آباد کاری اپنی مدد آپ کی حکمت عملی کے تحت" سے مکمل اتفاق کرتے ہیں۔ یہ بات انھوں نے عمرہ اورمدینۃ المنورہ میں مسجد نبوی شریف میں حاضری کے بعد پاکستان جاتے ہوئے جدہ میں پی آر سی کے قائم مقام کنوینر سید مسرت خلیل کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔ ملاقات کے دوران  بنگلہ دیشی کیمپوں میں محصورپاکستانیوں کی وطن واپسی اور بحالی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا اورمحصورین کی وطن واپسی اور بحالی میں تاخیرپر تشویش کا اظہار کیا۔ مسرت خلیل نے مجلس محصورین پاکستان کے کنوینر انجینیئر سید احسان الحق اور ان کے تمام رفقاء کی جانب سے نیرعالم کوعمرہ اور زیارت مدینۃ المنورہ کی مبارکباد دی اور پی آر سی کی تیار کردہ تجاویز "محصورین کی پاکستان منتقلی و آباد کاری اپنی مدد آپ کی حکمت عملی کے تحت" کا نسخہ پیش کیا۔نیر عالم نے یہ تجاویز وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو بھی پیش کرنے کا وعدہ کیا،نیز ایف او ایچ کے اغراض و مقاصد کی وضاحت کی اور ان منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا جو کیمپ میں خاص طور پر مفت تعلیم، صاف پینے کے پانی،ہینڈ پمپوں کی تقسیم وغیرہ کے بارے میں تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -پاکستان قونصلیٹ کے منسٹر کوارڈینٹر اور ویلفیئرقونصلر سے جے یو آئی کے وفد کی ملاقات

شیئر: