Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی:جمو ں کشمیر کے سابق فوڈ منسٹر کے اعزاز میں عشائیہ

ابو روہان ۔ دبئی
 جمو ںکشمیر کے سابق فوڈ منسٹر جاوید بدھانونی نے کہا ہے کہ الیکشن جیتنے کیلئے موجودہ انڈین حکومت نے ایک بار پھر کشمیریوں پرظلم ڈھانا شروع کردیئےہیں۔ نہتے کشمیروں پر بربریت عرصہ دراز سے جاری ہے۔اہل کشمیر مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں آزادی سے رہنے کا حق دیا جائے۔ وہ دبئی میں اپنے اعزاز میں منعقد ہونے والے عشائیہ سے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔تقریب کا اہتمام پی پی پی گلف یوتھ آرگنائزیشن کے صدر فاروق احمد چیچی نے کیا جس میں سیف اﷲ سیفی ‘میاں منیر ہانس ‘سردار جاوید یعقوب ‘شیریں درانی ‘زاہدہ اعوان ‘ذوالفقار مغل ‘سید سجاد حسین شاہ ‘عرفان وندل ‘مکرم بخاری ‘رضوان عبداﷲ ‘شفیق صدیقی ‘فاروق بانیا اور دیگر متعدد کارکنان پیپلز پارٹی نے شرکت کی۔
 

شیئر: