Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور قصیم میں کرونا کے2 نئے مریض

ریاض۔۔۔ وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ریاض اور قصیم میں کرونا وائرس کے2 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔ وزارت صحت کے ماتحت کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر نے اتوار کو اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ ریاض میں رہنے والی 24 سالہ خاتون کرونا وائرس میں مبتلا پائی گئی ہے۔ اسے گھر میں الگ تھلگ کردیاگیا ہے۔ دوسری خاتون کا تعلق عنیزہ سے ہے۔ ان کی عمر 96 برس ہے۔ وہ کرونا وائرس سے متاثر ہوکر جاں بحق ہوگئیں۔ 
 
 

شیئر: