Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمت کے امیدوار کو انٹرویو کے نتائج سے آگاہ نہ کرنا ضوابط کی خلاف ورزی

امیدواروں کو انٹرویو کے نتائج سے 30 دن کے اندر آگاہ کیا جانا لازمی ہے ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزرت افرادی قوت نے کہا ہے کہ ملازمت کے امیدواروں کو ان کے انٹرویو کے نتائج سے آگاہ نہ کرنا ضوابط اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
وزارت نے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا ’ضوابط کے مطابق آجروں کے لیے لازمی ہے کہ امیدواروں کو انٹرویو کے نتائج سے 30 دن کے اندر آگاہ  کیا جائے۔ چاہے امیدوار کامیاب ہو یا اسے مسترد کیا جائے۔‘
’کسی ادارے کی جانب سے اس کی اطلاع فراہم نہ کرنا یا ملازمت کے اشتہار اور انٹرویو کے قواعد کی خلاف ورزی متاثرہ فریق کی جانب سے سرکاری شکایت کا جواز بنتی ہے۔‘
وزارت جامع ضوابط اور فیصلوں کا ایک نظام کرنے کے لیے کام کر رہی ہے جس کا مقصد لیبر مارکیٹ کو بہتر بنانا ہے۔
ملازمت کی خالی اسامیوں کی تشہیر  اور ملازمت کے انٹرویو کے انعقاد سے متعلق ضوابط موجود ہیں تاکہ امیدواروں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس کے لیے خالی اسامیوں کی تشہیر اور نجی شعبے میں انٹرویوز کے لیے طریقہ کار کو معیاری اور منظم کیا جا سکتا ہے۔

 

شیئر: