سعودی عرب کا عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کو غلاف کعبہ کے ٹکڑے کا تحفہ
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی ہدایت پر یہ تحفہ پیش کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی جانب سے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل فہمی کو غلاف کعبہ کے ٹکڑے کا تحفہ پیش کیا گیا ہے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی نے عرب لیگ کے سکرٹری جنرل کو تحفہ پیش کیا۔
یہ تحفہ عرب لیگ کے رکن ممالک کے ساتھ بردرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے مملکت کے عزم، دنیا بھر کے مسلمانوں کی خانہ کعبہ کے لیے گہری مذہبی عقیدت اور مشترکہ عرب اقدامات کو آگے بڑھانے میں عرب لیگ کے کردار کی سپورٹ کو اجاگر کرتا ہے۔
