Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے عراقی صدر کی ملاقات

شرم الشیخ۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے شرم الشیخ میں عراقی صدر برہم صالح نے ملاقات کی۔ وہ بھی یورپی عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے مصر کے ساحلی شہر پہنچے ہوئے ہیں۔ انہوں نے عراق اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ سلمان سے سویڈن کے وزیراعظم نے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے یورپی عرب سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے میں درج متعدد امور کا جائزہ لیااور سعودی عرب و سویڈن کے درمیان تعاون کے طور طریقوں پر بات چیت کی۔
 

شیئر: