Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی: وزیراعظم مودی نے نیشنل وار میموریل کا افتتاح کردیا

    نئی دہلی-  - - --وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں مشعل روشن کر کے نیشنل وار میموریل کو قوم کے نام وقف کرتے ہوئے کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ 2014میں انکی حکومت کے بر سر اقتدار آنے سے قبل مجرمانہ غفلت کے باعث مسلح افواج او ر قومی سلامتی کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔جنگی یادگار کے افتتاح سے قبل سابق فوجیوں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سابق حکومت ’’اولین ترجیح گاندھی خاندان‘‘کا قائل تھا جبکہ میری حکومت کے نزدیک وطن عزیز پہلے ہے۔انہوں نے سابقہ حکومتوں کی جانب سے اس فوجی یادگار کی تعمیر میں برتی جانے والی لاپروائی اور تاخیر کو وطن پر جان قربان کرنے والے فوجیوں کے اہل خانہ کےساتھ ناانصافی قراردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ 10سال قبل فوج نے اس وقت کی حکومت سے ایک لاکھ 86ہزار بلٹ پروف جیکٹوں کامطالبہ کیا تھا لیکن 2014تک اس پر غور تک نہیں کیا گیا اور فوجی ہر خطرناک علاقہ اور محاذ پر بلٹ پروف جیکٹ کے بغیر ہی لڑتے رہے جبکہ ایک خاندان کا ہر فرد بلٹ پروف گاڑیاں اور ملبوسات استعمال کرتا رہالیکن میری حکومت میں 2لاکھ 30ہزار سے زیادہ بلٹ پروف جیکٹس خریدی گئیں۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ حکومت سابق فوجیوں کے لئے عصری تقاضوں اور جدید ترین آلات سےآراستہ 3 اسپتال قائم کرے گی۔

شیئر: