Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ٹو کا ٹھیکہ دے دیاگیا

جدہ۔۔۔ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ٹو کا ٹھیکہ دے دیا گیا۔ روزانہ 5 لاکھ مکعب میٹر گندے پانی کو قابل استعمال بنائے گا۔ وزیر ماحولیات و پانی و زراعت عبدالرحمان الفضلی نے پلانٹ کا ٹھیکہ دے دیا۔ اس سے جدہ شہر کو فائدہ ہوگا۔ گندے پانی کو قابل استعمال بنانے سے متعلق شہر کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرسکے گا۔ الفضلی نے بتایا کہ یہ ٹھیکہ سعودی ویژن 2030 کے تناظر میں دیاگیا ہے۔ نجکاری کے قومی مرکز کی مجلس انتظامیہ کے چیئرمین محمد التویجری نے بتایا کہ پروجیکٹ کا فنڈ سو فیصد سعودی بینک فراہم کریں گے۔ ٹھیکہ 6 گروپو ں نے مشترکہ طور پر لیا ہے ان میں 9 سعودی اور 7 بین الاقوامی کمپنیاں شامل ہیں۔ بجلی اور پانی کمپنی کے چیئرمین خالد القریشی نے بتایا کہ یہ پلانٹ دسمبر 2021 میںمکمل ہوجائے گا۔ 

شیئر: