Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میزائل2025میں تیار ہوگا، الزہرانی

الباحہ ۔۔۔ الزہرانی خلائی ٹیکنالوجی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 2025ءمیں100 فیصد عرب میزائل خلا میں بھیجا جائیگا۔ کمپنی ہالینڈ میں منعقدہ خلائی صنعت کی نمائش اور کانفرنس میں بھی شریک ہوئی۔اس کانفرنس میں مستقبل کے منصوبے پیش کرنے کےلئے 10افراد کا انتخاب کیا گیا۔ کیپٹن عبداللہ الزہرانی ان میں سے ایک تھے۔ انہوں نے سبق سے گفتگو میں کہا کہ عرب ممالک کو خلائی صنعت و ٹیکنالوجی کی دوڑ میں شریک ہونا پڑیگا۔ اسکے بغیر بات نہیں بنے گی۔
 

شیئر: