Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہائی جیکر کے پاس جعلی بندوق تھی، بنگلہ دیشی حکام

ڈھاکا ۔۔۔ بنگلہ دیشی حکام نے کہا ہے کہ ہائی جیکر کے پاس جعلی بندوق تھی اور اس نے بات چیت کرنے والوں کو کہا تھا کہ وہ دبئی جانے والی پرواز کی کمانڈ کرنا چاہتا ہے کیونکہ اس کے اہلیہ کے ساتھ معاملات درست نہیں تھے۔ ایئرپورٹ منیجر ونگ کمانڈر سرور جامان نے کہا کہ ہائی جیکر نفسیاتی مرض کا شکار تھا۔ ہائی جیکر نے طیارے کو ہائی جیک کرنے کی وجہ بتائی کہ اس کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا اور وہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے بات کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ فلائٹ بی جی 147 ڈھاکا سے براستہ چٹاگام دبئی جارہی تھی، جب اسے ہائی جیک کرنے کی کوشش کی گئی۔ ہائی جیک کی کوشش کرنے والے شخص کا نام مہدی ہے جو مبینہ طور پر کیبن میں بندوق لایا اور طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ سول ایوی ایشن سربراہ نے کہاکہ تحقیقات جاری ہیں۔ عملی طور پر ایئر پورٹ سیکیورٹی کو توڑنا ناممکن ہے ۔ یہ نظام انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کے ایئر پورٹوں کی سیکیورٹی عالمی معیار کے مطابق ہے۔ بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ملک کے ایئرپورٹس کو دیکھا جاتا ہے۔
 
 

شیئر: