Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ کو سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں گرد آلود ہواﺅں کا امکان

 ریاض۔۔۔ ماہر موسمیات عبدالعزیز الحسینی نے بتایا ہے کہ جمعہ کو سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ شاہراہوں کے مسافر انتہائی احتیاطی تدابیر سے کام لیں۔ ایک اور ماہر موسمیات حسن کرانی نے توقع ظاہر کی کہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت بڑھا رہے گا خصوصاً مغربی علاقوں میں اس کا امکان زیادہ ہے۔ موسم کسی بھی وقت تیزی سے تبدیل ہوسکتا ہے۔ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی تھی کہ عسیر، نجران، جازان، باحہ اور طائف کے پہاڑی علاقو ںمیں گرد آلود ہواﺅ ں کے بعد گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے۔بحر احمر میں ڈیڑھ میٹر تک اونچی لہریں اٹھیں گی۔ ماہر موسمیات الربیعان نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں یہ بھی بتایا کہ آج سے جمعہ تک مملکت کے بیشتر علاقوں خصوصاً شمالی اور وسطی علاقوںمیں موسم غیر مستحکم رہیگا۔

شیئر: