Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی ٹھیکدار کی بیدخلی کا حکم

ریاض ۔۔۔ سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے اپنے نام سے شامی شہری کو ٹھیکیداری کرانے کا الزام ثابت ہوجانے اور ریاض کی فوجداری عدالت سے تشہیر کا حکم جاری ہونے پر سعودی اور شامی شہریوں کی مقامی 2اخبارات میں خود انکے خرچ پر تشہیر کرادی۔ وزارت نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ سعودی شہری فیصل بن حماد الحارثی شامی شہری حمد الابراہیم کو ریاض میں ٹھیکیداری کرار ہا تھا۔ الزام ثابت ہوجانے پر 80ہزار ریال جرمانے،ٹھیکیداری کا کاروبار بند کرنے ، تمام معاملات سمیٹنے ، اجازت نامہ منسوخ کرنے اور سجل تجاری ختم کرنے کا فیصلہ صادر کردیا۔ شامی کو مملکت سے بیدخل اور بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
 

شیئر: